آفتابِ علم کی وہ نورانی شعاعیں جن سے علم و فن کے ہزاروں چراغ روشن ہوئے
جامعہ اسلامیہ کی زندگی کا ایک ایک دن، ایک ایک ساعت اس کی گواہ ہے کہ حق تعالیٰ کی خاص عنایات جامعہ اسلامیہ نے گزشتہ ایک صدی میں نہ صرف ضلع سہارنپور بلکہ ہند و بیرونِ ہند کے بہت سے خطوں کے ہزارہا نوجوانوں کے سینوں کو نہ صرف علم و عمل، رشد و ہدایت، قرآن و حدیث کی دولت سے مالا مال کیا بلکہ اس دور میں جامعہ نے اس نوعیت کے افراد بھی پیدا کیے جنھوں نے تعلیم و تدریس، تزکیۂ نفس و اخلاق، تصنیف وتالیف ، مناظرہ اور صحافت، خطابت و تذکیر، تبلیغ و حکمت اور طب میں بیش بہا اور نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان افراد نے کسی مخصوص خطّے میں نہیں بلکہ ہندوستان کے ہر ہر صوبہ اور ہر ہر قریہ میں قابلِ قدر کارنامے انجام دیے۔ اس ایک صدی کی مدت میں اگر جامعہ کی ان خدمات کا جائزہ لیا جائے جو اس نے ہندوستان میں انجام دی ہیں تو معلوم ہوگا کہ جامعہ نے ملک کے ہر ہر حصّے میں اپنے اپنے فرزندانِ رشید پہنچائے جو اس خطے میں آفتاب و ماہتاب بن کر چمکے اور مخلوقِ خدا کو ظلمت و جہل سے نکال کر انھیں نورِ علم سے مالامال کردیا۔ اس مدت میں فیض یافتگانِ جامعہ کی تعداد اگرچہ بائیس ہزار ہے اور ان میں سے ہزاروں حضرت نے اپنے اپنے میدان میں قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں تاہم اختصار کے پیشِ نظر ذیل میں ان مخصوص حضرات کے اسمائے گرامی پیش کیے جارہے ہیں جنھوں نے اپنے اپنے میدان میں نمایاں علمی و عملی خدمات انجام دیں
حضرت الحاج مولانا محمد اصغر صاحب قدس سرہ سابق شیخ الحدیث و صدر مدس مدرسہ ہٰذا
حضرت مولانا عبدالغنی صاحب سابق صدر مدرس مدرسہ جامع العلوم خان پور
حضرت مولانا عظیم الدین صاحب امبہٹوی رحمۃ اللہ سابق مہتمم مدرسہ خلیلیہ امبہٹہ پیرزادگان
حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب گادلوی رحمۃ اللہ سابق مہتمم مدرسہ خادم العلوم باغونوری
حضرت مولانا عبداللطیف صاحب اعزازی رحمۃ اللہ سابق صدر شعبۂ عربی ذاکر حسین کالج، دہلی
حضرت مولانا زاہد حسن صاحب رحمۃ اللہ سابق ایم ایل اے یوپی و مہتمم مدرسہ سراج العلوم دمچھیڑہ
حضرت مولانا حکیم محمد یوسف صاحب رحمۃ اللہ نگلوی سابق استاد جامعہ ہٰذا
حضرت مولانا محمد یونس صاحب رحمۃ اللہ سابق مہتمم مدرسہ مدینۃ العلوم اکلہ رسول پور
حضرت مولانا علی احمد صاحب مزا پوری سابق مہتمم مدرسہ فیض العلوم مرزا پور
حضرت مولانا محمد ادریس صاحب مجاہد پوری رحمۃ اللہ
حضرت قاری ابوالحسن صاحب ریڑھوی رحمۃ اللہ سکھر، پاکستان
حضرت مولانا محمد حنیف صاحب رحمۃ اللہ سابق مہتمم مدرسہ خادم العلوم باغونورالی
حضرت مولانا سیّد محمود حسن صاحب بٹٹھروی خلیفہ مجاز حضرت شیخ الاسلام رحمۃ اللہ
حضرت مولانا مفتی عبدالرحمن صاحب صدر مفتی مدرسہ امینیہ دہلی
حضرت مولانا جمیل احمد صاحب رحمۃ اللہ سابق صدر مدرس مدرسہ خادم العلوم باغونوری
حضرت مولانا محمد عمر صاحب مدظلہ سابق مہتمم جامعہ ہٰذا
حضرت مولانا مفتی عبدالقیوم صاحب مدظلہ خانقاہ رائے پور
حضرت مولانا قاری جمشید علی صاحب صدر القراء دارالعلوم دیوبند
حضرت مولانا محمد مرتضیٰ اسعدی ناظم شعبۂ اوقاف دارالعلوم دیوبند
حضرت مولانا محمد یونس صاحب مہتمم مدرسہ مصباح الظفر ڈھکہ
حضرت مولانا قاری خورشید انور صاحب مہتمم دارالعلوم حسن پور
حضرت مولانا عبدالخالق صاحب مظاہری مہتمم معہد اصغر ناظر پورہ
حضرت مولانا مفتی محمد انیس صاحب استاد مظاہرعلوم سہارنپور
حضرت مولانا ظریف احمد صاحب، مقیم حال قطر
حضرت مولانا محمد اطہر صاحب استاد حدیث دارالعلوم زکریا دیوبند
حضرت مولانا محمد اختر صاحب مہتمم جامعہ ہٰذا
حضرت مولانا عاشق الٰہی صاحب شیخ الحدیث جامعہ ہٰذا
حضرت مولانا محمد ہاشم صاحب صدر مدرس جامعہ ہٰذا
حضرت مولانا جمشید علی صاحب نائب مہتمم جامعہ ہٰذا